فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ کی چیئر پرسن ڈیبی ابراہمز نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے مانچسٹر میں نمائندہ ’اے آر وائی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہیں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سب ممالک پر عالمی پابندیاں لگنی چاہئیں۔