اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق کے کردستان کے دو صوبوں میں کرفیو نافذ - کردستان کے دو صوبوں میں کرفیو

احتجاج کے دوران کرد کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔

Iraqi
Iraqi

By

Published : Dec 9, 2020, 11:28 AM IST

عراقی کردستان کی حکومت نے خطے میں جاری مظاہروں کے دوران منگل کے روز سلیمانیہ اور حلبجہ صوبوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

یہ کرفیو بدھ سے تین راتوں کے لئے لگایا گیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے کرد کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

احتجاج کے دوران کرد کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اپریل میں عراقی حکومت سے ادائیگی ختم ہونے کے بعد علاقائی حکام کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details