اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا کیسیز بڑھنے سے عمان میں پھر کرفیو

کونسل نے شہریوں سے کہا کہ 'وہ نئے ایس او پیز کی پابندی کریں۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے نام میڈیا میں مشتہر کیے جائیں گے'۔

curfew again in oman due to escalation of corona cases
کورونا کیسیز بڑھنے سے عمان میں پھر کرفیو

By

Published : Oct 10, 2020, 12:24 PM IST

عمان میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر دو ہفتے کے لیے ایک بار پھر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 11 سے 24 اکتوبر تک دکانیں اور عوامی مقامات رات آٹھ سے صبح پانچ بجے تک بند رہیں گے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

کورونا وائرس کے حوالے سے انچارج سپریم کونسل نے کہا کہ 'عمان میں ساحلی مقامات بھی تا حکم ثانی بند رہیں گے'۔

کونسل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث شہریوں اور غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔

نئے ایس او پیز

کونسل نے شہریوں سے کہا کہ 'وہ نئے ایس او پیز کی پابندی کریں۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے نام میڈیا میں مشتہر کیے جائیں گے'۔

عمان میں ایک ماہ کے دوران یومیہ 700 نئے کیسز سامنے آئے، اور متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details