اردو

urdu

ETV Bharat / international

ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ بحرین کے نئے وزیراعظم - سلمان بن حماد آل خلیفہ

علاقائی ماہرین کا خیال ہے کہ نوجوان ولی عہد شہزادہ کو بحرین کے اندرونی مذہبی تنازع کو قابو میں کرنے کے لئے نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ تاکہ کوئی بھی مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔

Crown Prince Salman bin Hamad Al Khalifa is the new Prime Minister of Bahrain
ولیعہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ بحرین کے نئے وزیراعظم

By

Published : Nov 12, 2020, 11:37 AM IST

بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شاہی خاندان کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری ایک ایڈ منسٹریٹو آرڈر کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔

خیال رہے کہ بحرین کے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا بدھ کے روز انتقال ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ 84 سالہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔

ان کا نام دنیا کی کسی بھی حکومت کے طویل ترین سربراہ کا ریکارڈ ہے۔

بحرین نے ان کی وفات پر ایک ہفتہ کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ بحرین نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو فوری طور پر ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

بحرین کے شاہی خاندان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے مشورہ کیے بغیر ملک کے وزیر اعظم کی تقرری کرے۔

علاقائی ماہرین کا خیال ہے کہ نوجوان ولی عہد شہزادہ کو صرف بحرین کے اندرونی مذہبی تنازع کو قابو میں کرنے کے لئے نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

بحرین کے شیعہ مسلمانوں نے مرحوم وزیر اعظم پر ان کے حقوق پامال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details