یو اے ای کی صحت اور بیماریوں پر کنٹرول کی وزارت نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ نئے معاملوں میں بیرونی ممالک سے آئے لوگ شامل ہیں۔ ان سبھی کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 388 نئے معاملے - recoveries in UAE
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا (کووڈ۔ 19) کے 388 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 43752 ہوگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 388 نئے معاملے
اس دوران کورونا سے متاثر 704 مریضوں کو مکمل طور پر صحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 30241 افراد پوری طرح اس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
اس دوران کووڈ۔ 19 سے تین لوگوں کی موت ہونے سے ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 298 ہوگئی ہے۔ یو اے ای پہلا ایسا خیلی ملک ہے جہاں کورونا کے معاملے سامنے آئے تھے۔