خلیجی ممالک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ایران میں اس وبا کے 2685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 309437 ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا کہ کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں 208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 17190 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 268102 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔