اردو

urdu

ETV Bharat / international

مصرمیں کورونا کے 347 نئے کیسز

مصر میں کورونا کے 347 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10،093 ہوگئی ہے۔

مصرمیں کورونا کے 347 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 10093 ہوئی
مصرمیں کورونا کے 347 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 10093 ہوئی

By

Published : May 13, 2020, 4:21 PM IST

مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ منگل کے روز کورونا سے 11 مریضوں کی موت ہوگئی ، جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 544 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا ’’مصر میں کورونا سے 154 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس سےبازیاب افراد کی مجموعی تعداد 2326 ہوگئی ہے‘‘۔

انٹرنیشنل نرسس ڈے کے موقع پر مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کورونا کے خلاف لڑائی میں مصر کی نرسوں کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کی اور انہیں ’مصر کی سفید سینا‘ کہا۔

انتہائی گنجان آبادی والے اس عرب ملک میں رات میں نو گھنٹے کا کرفیو جاری ہے ، جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details