اردو

urdu

ETV Bharat / international

دبئی: سفری پابندیوں میں نرمی

دبئی حکام نے سفری پابندیوں میں نرمی برتتے ہوئے بھارت سمیت دیگر ممالک سے دبئی آنے والوں کو متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ کووڈ 19 ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد اجازت دے دی ہے۔

دبئی: سفری پابندیوں میں نرمی
دبئی: سفری پابندیوں میں نرمی

By

Published : Jun 20, 2021, 10:13 AM IST

دبئی حکام نے سفری پابندیوں میں نرمی برتتے ہوئے بھارت سمیت دیگر ممالک سے دبئی آنے والوں کو متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ کووڈ 19 ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد اجازت دے دی ہے۔

خبر کے مطابق دبئی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور بھارت سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی، جسے 23 جون سے عمل میں لایا جائےگا۔

واضح رہے کہ بھارت سے سفر کرنے کے سلسلے میں صرف ان مسافروں کو ہی دبئی جانے کی اجازت ہوگی، جن کے پاس جائز رہائشی ویزا اور متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں مل چکی ہوں گی۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سینوفارم ، فائزر بائیو این ٹیک، اسپوٹنک وی اور آکسفورڈ آسترا اور زینیکا (چار) ویکسین منظور کئے ہیں۔ تاہم جنوبی افریقہ اور نائیجیریا سے غیر رہائشی مسافروں کو بھی ویکسینیشن اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرائط کے تحت سفر کرنے کی اجازت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روانگی سے 48 گھنٹے قبل لیا جانے والا پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہی منظور ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اس شرط میں چھوٹ دی گئی ہے۔

وہیں دبئی پہنچنے پر مسافروں کو پی سی آر کا دوسرا ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ بھارت سے آنے والے مسافروں کو اپنے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک کورنٹائن رہنا پڑےگا۔

واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے اپریل کے آخر میں بھارت سے آنے والے مسافروں کے لئے اپنی سرحدیں بند کر دئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details