وزارت صحت نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ 'ملک میں درج کیسز میں متعدد ممالک کے شہری شامل ہیں۔'
وزارت صحت نے بتایا کہ 'ملک میں 276 مزید مریض اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا اور عالمی وبا کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 56015 ہوگئی ہیں۔ اس وقت اس ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے دو مزید مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور اب ہلاک شدگان کی تعداد 356 ہوگئی ہیں۔'