سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک بھرمیں شادی ہالوں، ہوٹلوں اور دیگر ایسے مراکز میں عوامی تقریبات کے انعقاد پر عارضی پابندی عاید کردی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں عوامی تقریبات پرپابندی کے فیصلے کا مقصد کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرشہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلوں اور بینکویئٹ ہالز میں تقریبات روکنے کا مقصد کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنا اور شہریوں کی زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پبلک مقامات پر تقریبات پرپابندی کا فیصلہ آج 13 مارچ بروز جمعہ سے نافذ کردیا گیا ہے۔
یہ پابندی عارضی ہے تاہم جب تک ملک میں کورونا کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے تحت شادی ہالوں، ہوٹلوں، ریسٹ ہائوسز اور دیگر مقامات پر تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔ مملکت کی گورنریوں کی مقامی انتظامیہ اس پرعمل درآمد یقینی بنائے گی۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں عوامی تقریبات پرپابندی کے فیصلے کا مقصد کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرشہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں چار ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے اور اب تک مملکت میں کورونا کے متاثرہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 45 ہے۔