متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 264 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر59177 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بیان جاری کرکے بتایا کہ 'نئے معاملوں میں کئی ممالک کے لوگ شامل ہیں اور ان سبھی کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔'