اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل: کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 2000 سے تجاوز - اسرائیل میں کورونا مریض

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 'ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 294،031 ہوگئی ہے جس میں 3،538 نئے کیسز ہیں۔'

اسرائیل میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 2000 سے متجاوز
اسرائیل میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 2000 سے متجاوز

By

Published : Oct 13, 2020, 1:32 PM IST

اسرائیل میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ وہیں اس مہلک وباء سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دراصل اسرائیل نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 41 اموات کی اطلاع دی ہے، جس سے اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،021 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 'اسی عرصہ کے دوران متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 294،031 ہوگئی ہے جس میں 3،538 نئے کیسز ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: معاشیات کا نوبل انعام، دو امریکی ماہرین کے نام

دوسری جانب شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10،023 سے بڑھ کر 238،681 ہو چکی ہے جبکہ اس ملک میں فعال کیسز کم ہوکر 53،327 رہ گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details