اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران میں3.90 جبکہ عراق میں 2.90 لاکھ کورونا متاثرین - عراق میں کورونا

عراق کی وزارت صحت نے بتایا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 269،578 جبکہ 68 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 7657 ہوگئی۔'

ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 90۔3 لاکھ اور عراق میں 70۔2 لاکھ سے متجاوز
ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 90۔3 لاکھ اور عراق میں 70۔2 لاکھ سے متجاوز

By

Published : Sep 9, 2020, 1:39 PM IST

ایران میں منگل کو کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 390،000 سے تجاوز کرگئی، جبکہ عراق میں اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد 270،000 سے زائد ہو چکی ہے۔

ایران کی وزارت صحت و طبی تعلیم کی ترجمان سیما سعادت لاری نے کہا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2،302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 391،112 ہوگئی ہے جبکہ 132 اموات کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 22،542 ہے۔'

مشرق وسطی کے ممالک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ایران میں اب تک 337،414 شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 3،713 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

عراق کی وزارت صحت نے بتایا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4894 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 269،578 جبکہ 68 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 7657 ہوگئی۔'

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار سے متجاوز

وزارت نے بتایا کہ 'اسی عرصہ کے دوران 3،465 مریض جان لیوا وبا سے صحت مند ہو چکے ہیں، جس سے اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 206،324 ہوگئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details