اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران میں کورونا سے صحت مند ہونے کی شرح 78.20 فیصد

ایران میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 2364 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 171789 ہو گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح 78.20 فیصد ہو گئی ہے۔

Corona recovery rate in Iran is 78.20%
ایران میں کورونا سے صحت مند ہونے کی شرح 78.20 فیصد

By

Published : Jun 7, 2020, 8:29 PM IST

محکمہ صحت کے ترجمان آنش جہان پور نے اتوار کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آئے نئے معاملات میں سے 648 متاثرین کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسی مدت میں وبا سے 72 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 8281 ہو گئی ہے۔

دوسری طرف راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں اب تک 134349 لوگ صحت مند ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 78 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں اب تک 1084857 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details