اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب: ویٹ میں تین گنا اضافہ - ویلیو ایڈڈ ٹیکس

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ معیشت کی حالت کو مستحکم کرنے کے لئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) میں تین گنا اضافہ کردیا ہے، اس کے ساتھ ہی حکومت نے سرکاری ملازمین کو دی جانے والی رہائشی الاؤنس بھی روک دی ہے تاکہ مالی خسارے کو کم کیا جا سکے۔

کورونا بحران: سعودی عرب نے ویٹ میں تین گنا اضافہ کیا
کورونا بحران: سعودی عرب نے ویٹ میں تین گنا اضافہ کیا

By

Published : May 11, 2020, 6:09 PM IST

Updated : May 11, 2020, 7:37 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تیل سے مالا مال سعودی عرب کو بہت نقصان ہوا ہے۔

سعودی عرب نے صرف دو سال پہلے ہی ویٹ نافذ کیا تھا۔ اس پر عمل درآمد کے پیچھے سعودی عرب کا ارادہ دنیا بھر میں خام تیل کے منڈیوں پراپنے انحصار کم کرنا تھا۔

سعودی حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق ویٹ کی شرح پانچ فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردی گئی ہے، ٹیکس کی نئی شرح یکم جولائی سے لاگو ہوگی۔

وزیر خزانہ محمد الجدان نے ایک بیان میں کہا 'یہ تبدیلی تکلیف دینے والی ہے لیکن طویل وقت کے لحاظ سے دیکھیں تو مالی اور اقتصادی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے، جس سے ہم کورونا وائرس بحران کی متضاد حالات سے پیدا ہوئے حالات سے کم از کم نقصان کے ساتھ نکل پائیں گے'۔

یہ اعلان تب ہوا جب حکومتی اخراجات آمدنی سے تجاوز کرگئی اور سال کے پہلے تین ماہ میں سعودی کا بجٹ خسارہ 9 بلین ڈالر تک ہو گیا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ تیل کی قیمتیں پہلی سہ ماہی میں ہی گر گئیں اور اس کا اثر سعودی معیشت پر زبردست پڑا ہے۔ تیل کی قیمتیں گرتے ہی سعودی محصولات میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Last Updated : May 11, 2020, 7:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details