گذشتہ دنوں ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تاہم سوڈانی حکام نے اس تعداد کو غلط قرار دیا اور کہا کہ 'درجنوں افراد ہی ہلاک ہوئے مگر ان کی تعداد 100 نہیں ہے'۔
سوڈان کے وزیر صحت سلیمان عبد الجبار نے کہا کہ صرف 52 افراد ہی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 3 دن کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سوڈانی ڈاکٹروں کی سینٹرل کمیٹی کا کہنا ہے کہ نیل کے علاقے سے 40 مزید لاشیں لائی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔ جبکہ سوڈانی وزیر صحت کے مطابق، نیل سے محض 2 لاشیں ہی برآمد کی گئیں ہیں۔