اردو

urdu

ETV Bharat / international

لوگوں کی زندگی اور ذریعہ معاش بچانے کے لئے پابند عہد: جی 20

جی۔ 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنروں کی یہ تیسری نشست ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی۔

G 20
G 20

By

Published : Jul 19, 2020, 3:12 PM IST

جی۔ 20 ممالک نے عالمی وبا کورونا وائرس بحران کے دوران لوگوں کی زندگی اور ان کی آمدنی کے ذرائع کی حفاظت کرنے کے سلسلے میں عہد بندی ظاہر کی ہے۔

جی۔ 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنروں کی سنیچر کو ہوئی میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کرکے یہ عہد بندی ظاہر کی گئی۔

بیان کے مطابق جی۔ 20 ممالک نے کہا ’’ہم لوگوں کی زندگی، نوکریاں اور آمدنی کی حفاظت کے لئے بھی ممکنہ پالیسیاں اختیار کرنے کے سلسلے میں پابند عہد ہیں۔ یہ عالمی معیشت کو بچانے اور مالیاتی نظام برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے‘‘۔

جی۔ 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنروں کی یہ تیسری میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی۔ بیان کے مطابق ’’مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہم اپنی عہد بندی کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ عدم مساوات کو کم کرکے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ کورونا سے متاثر سماج کے محروم طبقے کی مدد کرنے کے لئے سبھی ضروری قدم اٹھائیں گے‘‘

جی۔ 20 گروپ کے ممالک کے وزرائے خارجہ اور سنٹرل بینک کے گورنروں کی آئندہ میٹنگ اکتوبر 2020 میں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details