اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israel-Palestine conflict: اسرائیلی پولیس کی کارروائی میں درجنوں فلسطینی زخمی

شیخ جرح سے دو فلسطینی کو بے دخل کرنے کے احکامات کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی۔

East Jerusalem
East Jerusalem

By

Published : Jun 5, 2021, 12:14 PM IST

Updated : Jun 5, 2021, 12:40 PM IST

فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے مابین ایک مختصر وقفے کے بعد جمعہ کے روز مشرقی یروشلم میں تنازعہ پھر شروع ہوا۔

یروشلم: اسرائیلی پولیس کی کارروائی میں درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطینی کارکنان نے جمعہ کی سہ پہر کو شیخ جرح سے سلواں تک ایک ریلی کا اہتمام کیا تھا، جس کا مقصد دو فلسطینی باشندوں کی حمایت کرنا تھا جنہیں گھر خالی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

اس دوران مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے۔

اسرائیلی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا۔

فلسطینی اور اسرائیل پولیس کے مابین ہوئی جھڑپ میں درجن سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مشرقی یروشلم میں درجنوں فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے کے لئے یہودی آباد کاروں کی ایک دیرینہ مہم ابھی بھی جاری ہے۔

اسی کے باعث اسرائیل اور حماس کے مابین گزشتہ دنوں گیارہ روزہ جنگ ہوئی ہے۔

بدامنی پھیلنے پر اسرائیل کے اٹارنی جنرل کی مداخلت نے اس پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ لیکن انسانی حقوق گروپوں کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ کیونکہ بین الاقوامی توجہ کم ہو رہی ہے اور ممکنہ طور پر خونریزی کا ایک اور دور بھڑک سکتا ہے۔

Last Updated : Jun 5, 2021, 12:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details