اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شیعہ پارٹی کے كار کنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکزی چوک کی طرف بڑھ رہے شیعہ پارٹی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جمعرات کو جھڑپ ہوئی ہے۔

clash-in-lebanons-capital-beirut
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شیعہ پارٹی کے كار کنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

By

Published : Dec 12, 2019, 11:06 AM IST

مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا کہ حزب اللہ عمل کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان شہید اسکوائر اور ریاض الصالح اسکوائر کے قریب رنگ پل پر جھڑپ ہوئی ہے۔

پرامن مظاہرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہے شیعہ پارٹی کے مشتعل کارکنوں پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔

شیعہ پارٹی کے کارکن پولیس پر پتھر پھینک رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 17 اکتوبر کو حکومت کی طرف سے وهاٹس ایپ کے ذریعہ انٹرنیٹ کال پر ٹیکس لگانے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ شروع ہوا تھا۔

وزیر اعظم سعد حریری اور ان کی کابینہ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ اس بار بھی لوگ بینکنگ سیکٹر میں اصلاحات کی مانگ کو لے کر سڑکوں پر اترے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details