صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے نزدیک سنیچر کو ایک طاقتور کار بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ترجمان محمد ابراہیم معلمو نے یہ اطلاع دی۔
گوروے آن لائن نیوز کے مطابق صدارتی محل کی طرف مرکزی سڑک پر سعید جنکشن کے نزدیک دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہوا اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دابکا سیکورٹی چیک پوسٹ کے نزدیک رکنے کے حکم کو نظرانداز کرنے پر سازشیوں کو سیدکار جنکشن کے نزدیک خودکش حملے کو انجام دینے کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔‘‘