یمن کے مشرقی صوبےحضرموت میں 200 سے زائد اونٹوں نے گزشتہ ہفتے بیوٹی مقابلے میں حصہ لیا۔ ضلع قاف الاومیر (Qaf al Awamir) میں منعقد مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ملک کے مختلف صوبوں سے اونٹ مالکان اپنے جانوروں کے ساتھ یہاں پہنچے تھے۔ اونٹوں کو ان کی نسل، کوٹ، گردن، سر اور کوہان کے مطابق اس مقابلے میں ترجیح دی جاتی ہے۔
منتظمین نے کہا کہ مقابلے کا مقصد یمنی ورثے کو زندہ کرنا اور لوگوں کو صحرا کے جانوروں کی پرورش کی ترغیب دینا ہے۔ چیف جج علی المحری نے کہا کہ ''آخر میں سب سے مشکل زمرہ بیرق ہے، جہاں 10 مقامی خالص نسل کے اونٹ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔ ہم تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
اس مقام پر ہر سال اس طرح کا بیوٹی کانٹیسٹ منعقد کیا جاتا ہے جس میں شامل ہونے کے لئے کچھ شرکا لمبا سفر طے کرتے ہیں۔