دبئی کے بادشاہ شیخ محمد بن راشد المکتوم Sheikh Muhammad bin Rashid Al Maktoum نے اپنی اہلیہ شہزادی حیا Princess Haya کو طلاق دے دیا ہے۔ طلاق کے بدلے بادشاہ کو شہزادی حیا کو 550 ملین پاؤنڈ ($730 ملین) ادا کرنا ہو گا۔
برطانیہ کے ہائی کورٹ نے طلاق کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ بادشاہ کو یہ رقم طلاق کے تصفیے اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ادا کرنا ہوگا۔ یہ تصفیہ برطانوی قانونی تاریخ کی سب سے بڑے تصفیہ میں سے ایک ہے۔
برطانوی ہائی کورٹ کے جج فلپ مور نے 251.5 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی تین ماہ کے اندر ادا کرنے کا حکم دیا گیاہے۔ شہزادی حیا کو شیخ کی جانب سے یہ رقم یک مشت ملے گی۔ اس کے علاوہ بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک شاہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کو سالانہ 11 ملین پاؤنڈ یعنی تقریباً 112 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ شاہ کو اپنے بچوں، 14 سالہ جلیلہ اور 9 سالہ زید کے لیے بینک میں £290 ملین کی ضمانت دینی ہوگی۔
برطانوی ہائی کورٹ کے جج فلپ مور نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شہزادی حیا اور ان کے بچوں کو دہشت گردی یا اغوا جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے ان کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
شہزادی حیا کون ہیں؟
اردن کے سابق شاہ حسین کی بیٹی شہزادی حیا دبئی کے بادشاہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی اہلیہ ہیں۔ 3 سال کی عمر میں حیا کی والدہ ہوائی جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھی۔