امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن منگل کے روز دوحہ پہنچے۔ مشرق وسطیٰ کے ملک نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے امریکی انخلا میں مدد کی۔
اس موقع پر امریکی حکام سے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی اور وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے ملاقات کی۔ قطر نے طالبان سے پچنے کے لئے افغانستان چھوڑ کر دوسرے ملک کا رخ کرنے والے افغان باشندوں کو اپنے بڑے العدید ایئر بیس پر رہنے کی اجازت دی، جو امریکی فوج سنٹرل کمانڈ کا فارورڈ ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔