افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ مسٹر غنی نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر نے فون پر گفتگو کے دوران ان سے اس عزم کا ظاہر کیا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا 'آج شام میں نے صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کی۔ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ صدر بائیڈن نے مجھے یقین دلایا کہ افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز (او ڈی ایس ایف) کی مدد جاری رہے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ افغانستان کی حفاظت کریں گے۔'
'امریکہ افغانستان کی مدد جاری رکھے گا' - افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت
صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا کیا ہے۔
بائیڈن نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا:افغان صدر
یہ بھی پڑھیں: Afghan War: 'افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل تک جنگ بندی نہیں ہوگی'
مسٹر غنی نے کہا کہ اس دوران مسٹر بائیڈن نے افغانستان کے ساتھ سفارتی اور معاشی شراکتداری کو مستقل جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔
یواین آئی