اردو

urdu

ETV Bharat / international

بیروت دھماکہ: عالمی رہنماؤں کا لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی

دنیا کے تقریباً تمام رہنماؤں نے لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بیروت دھماکہ :عالمی رہنماؤں کا لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی
بیروت دھماکہ :عالمی رہنماؤں کا لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی

By

Published : Aug 5, 2020, 1:07 PM IST

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ پر منگل کی شام ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 78 افراد ہلاک اور 4000 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکے کو حملہ قرار دیتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے منگل کی شام صحافیوں کو بتایا 'یہ ایک خوفناک حملہ لگتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد میں تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت میں خوفناک دھماکے، 78 افراد ہلاک

اسرائیلی صدر روون ریولن نے کہا کہ اسرائیل کے عوام اپنے ہمسایہ ملک لبنان کے عوام کے درد کو سمجھتے ہیں اور بحران کی اس گھڑی میں ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

مسٹر روولن نے ٹوئٹر پر لکھا، 'ہم لبنانی عوام کے درد کو سمجھتے ہیں اور اس کو بانٹنے میں اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرنے کی پیش کش کرتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details