اردو

urdu

ETV Bharat / international

غیرملکی عمرہ زائرین پرعائد پابندی آئندہ ہفتے ختم ہوگی - عمرہ پر روک لگادی

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے سے غیرملکی عمرہ زائرین پر عائد پابندی تقریبا ڈیڑھ سال بعد ختم کرنے جارہی ہے سعودی عرب نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے عمرہ پر روک لگادی تھی۔ لیکن اکتوبر 2020 میں کووڈ -19 کاپورا ٹیکہ لگوانے والے گھریلو عمرہ زائرین کے لئے دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

غیرملکی عمرہ زائرین پرعائد پابندی آئندہ ہفتے ختم ہوگی
غیرملکی عمرہ زائرین پرعائد پابندی آئندہ ہفتے ختم ہوگی

By

Published : Aug 8, 2021, 10:38 PM IST

وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 اگست سے عمرہ کے تعلق سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے اس سفر پر آنے سے پابندی ہٹانے کی کارروائی کرے گی۔ وزارت نے کہا کہ غیرملکی زائرین کے لئے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی سرٹفکیٹ اور ٹیکے کے سعودی عرب میں رجسٹرڈ ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین میں اضافہ، زائرین میں پہلے سے زیادہ جوش و خروش

فی الحال ملک کے ویکسین پورٹ فولیو میں ماڈرن، جانسن اینڈ جانسن، ایسٹرازینیکا اورفائزرکاٹیکہ شامل ہے۔افسران کی ایک مہینے میں 20 لاکھ زائرین کا خیرمقدم کرنے کامنصوبہ ہے، جس میں شہری اوربغیراجازت داخل ہونے والے دونوں شامل ہیں۔عمرہ اسلام میں مکہ اورمدینہ کے مقدس شہروں کی زیارت ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details