اردو

urdu

ETV Bharat / international

وزیراعظم بحرین خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا انتقال - وزیراعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ

سرکاری میڈیا کی خبروں کے مطابق خلیجی ملک بحرین میں اب تک کی سب سے طویل مدت تک اپنی خدمات انجام دینے والے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

Bahrains long serving PM Khalifa bin Salman Al Khalifa dies
وزیر اعظم بحرین خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا انتقال

By

Published : Nov 11, 2020, 3:29 PM IST

Updated : Nov 11, 2020, 4:44 PM IST

بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان طبیعت کی ناسازی کے باعث امریکہ کے مائیو کلینک میں زیرعلاج تھے۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق 84 سالہ شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کی تدفین بحرین میں کی جائے گی۔

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی ال خلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ اس دوران سرکاری پرچم سرنگوں کیے جائیں گے نیز کل جمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تعطیل ہوگی۔

وزیر اعظم بحرین خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا انتقال

بحرین کے خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا شمار دنیا کے سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزرائے اعظم میں سے ایک ہوتا ہے

شیخ خلیفہ بن سلمان بحرین کے طویل ترین دورانیے تک وزیر اعظم رہے۔ وہ 1970 میں بحرین کے وزیر اعظم بنے تھے اور اپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے۔

شیخ خلیفہ بن سلمان 24 نومبر 1935 کو پیدا ہوئے۔ وزیر اعظم بننے سے قبل وہ اسٹیٹ کونسل اور سپریم ڈیفینس کونسل کے بھی سربراہ رہے۔

Last Updated : Nov 11, 2020, 4:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details