اردو

urdu

ETV Bharat / international

بحرین: کورونا کے سبب مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد - جن میں سے 46 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خلیجی ملک بحرین نے دو ہفتوں کے لیے مساجد میں نماز اور دوسرے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

bahrain restricts prayers in mosques amid spike in covid 19 cases
بحرین: کورونا کے سبب مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد

By

Published : Feb 10, 2021, 3:48 PM IST

بحرین میں کورونا کے کیسز میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہاں کی حکومت نے دو ہفتوں کے لیے مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت برائے انصاف، اسلامی امور اور اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ 11 فروری سے مساجد کم از کم دو ہفتوں کے لئے بند رہیں گی۔

بحرین میں کورونا کے سبب مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد

یہ فیصلہ اسلامی امور برائے سپریم کونسل (ایس سی آئی اے) کی مذہبی رائے کی بنیاد پر اور سنی اور جعفری اوقاف کے ڈائریکٹوری کے تعاون سے لیا گیا جس کا مقصد بزرگ شہریوں اور دیگر افراد کو کورونا سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ کا سفر: متحدہ عرب امارات نے تاریخ رقم کی

وزارت نے کہا کہ 'نماز جمعہ اسلامی مرکز سے نمازیوں کی محدود تعداد کے ساتھ براہ راست نشر کی جائیں گی۔'

ملک کی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق منگل کو کورونا وائرس کے 759 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس میں سے 660 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بحرین میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 113 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 46 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details