بحرین نے کہا کہ اس نے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن شراکت دار بائیو این ٹیک کے ذریعہ تیار کردہ کوررونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
بحرین کی قومی خبر رساں ایجنسی بی اے ایف کے مطابق جمعہ کو ہونے والی منظوری سے بحرین، ویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دینے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔
بدھ دو دسمبر 2020 کو برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن شراکت دار بائیو این ٹیک ویکسین کو سرکاری طور پر منظوری دے دی۔
- کورونا سے متاثرین کو ترجیح دی جائے گی:
بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ آر اے) نے کہا 'بحرین نے فائزر / بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دے دی ہے جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر گروپز کے لئے استعمال ہوگی'۔