اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - Diplomat,Ambassador,Foreign Minister of Bahrain

بحرین کے وزیر خارجہ خالد احمد بن محمدالخلیفہ نے سعودی تیل پلانٹ آرامكو پر ہوئے ڈرون حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی طرف سے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

بحرین کے وزیر خارجہ خالد احمد

By

Published : Sep 29, 2019, 10:59 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:34 AM IST

امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی میں خالد نے ایران پر مبینہ طور پر الزام لگاتے ہوئے کہا' انھوں نے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے ایران کے سعودی عرب کے تیل تنصیبات پر حملہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے'۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے دو پٹرول پلانٹوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملہ کی ذمہ داری اگرچہ یمن کے حوثی باغیوں نے لی تھی۔

دوسری جانب امریکہ لگاتار اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی بات کہہ رہا ہے۔تاہم ایران امریکہ سمیت دیگر ممالک کے الزامات کو شروع سے مسترد کرتا آرہا ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 10:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details