اردو

urdu

ETV Bharat / international

آسٹریلیا : راہب کو جنسی زیادتی کے معاملے میں 6 سال کی سزا

عیسائیوں کے مذہبی ہیڈکوارٹر ویٹیکن کے سابق خزانچی اور راہب کارڈینل پیل کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں6 سال کے قید کی سزا سنائی گئی۔

cardinal-pell

By

Published : Mar 13, 2019, 9:12 AM IST

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیائی عدالت میں ان پر ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی اور ایک بچے کے ساتھ کئی مرتبہ غیر مناسب حرکتیں کرنےکا الزام ثابت ہونے کے بعد انہیں سزا سنائی گئی۔

جج کِڈ نے کارڈینل کی اس حرکت کو جاہلانہ قرار دیا۔

کارڈینل کے خلاف ایک شخص نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ 90 کی دہائی میں کارڈینل نے انکے اور انکے دوست کے ساتھ جنسی زیادتی کی، وہ دونوں اس وقت میل بورن کے سینٹ پاٹرک کیتھیڈرل میں بطور 'کوئر' کام کرتے تھے۔

عدالت کی کاروائی کے دوران اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ کارڈینل نے ان کمسن بچوں کو شراب پیتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہوں نے ان کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details