اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو اطلاع دی کہ بدھ کو غزہ پٹی سے داغے گئے راکٹ کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا۔
آئی ڈی ایف نے ٹوئٹر پر لکھا’’غزہ کی پٹی سے راکٹ داغے جانے کے رد عمل میں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں حماس موومنٹ کے کئی ٹھكانوں پر حملے کئے ہیں۔
مذید پڑھیں: اسرائیل کے خلاف مظاہرہ میں درجنوں فلسطینی زخمی
فلسطینی تنظیم حماس کا غزہ پٹی پر کنٹرول ہے اور اس کا طویل عرصہ سےاسرائیل کے ساتھ جدوجہد جاری ہے۔
اسرائیل ایک ملک کے طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا آیا ہے اور وہ غزہ پٹی سے ہونے والے کسی بھی حملے کے لئے حماس کو ذمہ دار مانتا ہے۔