اردو

urdu

ETV Bharat / international

بغداد: دو خودکش بم دھماکوں میں 28 ہلاک، 73 زخمی

عراق کے وسطی بغداد میں دو خودکش بم دھماکوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 73 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

at least seven killed and 25 wounding in twin suicide bombings in baghdad
بغداد: دو خودکش بم دھماکوں میں 28 ہلاک، 73 زخمی

By

Published : Jan 21, 2021, 4:36 PM IST

Updated : Jan 21, 2021, 4:58 PM IST

عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج دو خودکش بم دھماکوں میں کم از کم 28 افراد کے ہلاک اور 73 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

بغداد: دو خودکش بم دھماکوں میں 28 ہلاک، 73 زخمی

پولیس حکام نے بتایا کہ وسطی بغداد کے ایک تجارتی مرکز میں دو دھماکے ہوئے۔ عراقی سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ وہ خودکش دھماکے تھے۔ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکوں کے بعد عراقی دارالحکومت میں مزید سیکیورٹی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور گرین زون آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

بغداد: دو خودکش بم دھماکوں میں 28 ہلاک، 73 زخمی

یہ بھی پڑھیں: قومی یکجہتی مستقبل کی راہ: جو بائیڈن

بغداد کے وسطی علاقے الطیران اسکوائر پر ایک عوامی بازار میں دُہرے خود کش بم دھماکے ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، دھماکوں میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

یاد رہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جنوری کے آغاز پر ایک سیکیورٹی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد دارالحکومت بغداد میں غیر قانونی ہتھیاروں کو ضبط کرنا ہے۔

Last Updated : Jan 21, 2021, 4:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details