اردو

urdu

ETV Bharat / international

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق - Armenia and Azerbaijan agree ceasefire

آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان گزشتہ روز جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ آذربائیجان کی فوج کے حملے میں متعدد آرمینیائی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

Armenia and Azerbaijan agree ceasefire after border clash
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

By

Published : Nov 17, 2021, 12:20 PM IST

روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

آرمینیا کی راجدھانی یریوین سے آرمینیا کی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، آرمینیا کی مشرقی سرحد پر صورتحال اب نسبتاً مستحکم ہے۔

رپورٹس کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان گزشتہ روز جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ آذربائیجان کی فوج کے حملے میں متعدد آرمینیائی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک سال پہلے بھی روس نے ثالثی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2020 پر خصوصی رپورٹ: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ

خیال رہے کہ گزشتہ سال آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ہونے والی لڑائی میں طرفین کے درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details