عراقی شہری ہوابازی اتھارٹی نے عراق میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان بین الاقوامی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اتھارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا 'بغداد، بصرہ اور نجف کے ہوائی اڈوں پر لوگوں کے بیرون ملک جانے کی ڈیمانڈ دیکھی گئی ہے۔'
بیان میں کہا گیا ہے کہ کردستان کے نیم خودمختار خطے میں اربیل اور سلیمانیہ ہوائی اڈوں نے دوبارہ پروازیں شروع نہیں کیں۔'