اردو

urdu

By

Published : May 25, 2021, 5:12 PM IST

ETV Bharat / international

عراق: امریکی فوج کے زیراستعمال ائیربیس پر ایک اور راکٹ حملہ

امریکہ ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر اس طرح کے راکٹ حملوں کے الزامات عائد کرتا رہتا ہے، حالانکہ کسی تنظیم نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Iraq
Iraq

عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد بیس پرپیر کو ایک اور راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔عراق کا یہ فوجی اڈا امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیر استعمال ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے کہا ہے کہ اس راکٹ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ ”پیر کودوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر کیا گیا ہے اور اس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ کیا جارہا ہے۔“ فوری طورپر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

امریکہ ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر اس طرح کے راکٹ حملوں کے الزامات عائد کرتا رہتا ہے۔ عراق میں ایران کی حامی ملیشیاؤں کے تشدد پسند آئے دن امریکہ کی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر راکٹ داغتے رہتے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details