طالبان کے نمائندوں نے اتوار کو مغربی حکام اور افغانستان کی سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ اوسلو، ناروے میں افغانستان میں بگڑتے انسانی حقوق اور معاشی صورتحال کے درمیان تین روزہ مذاکرات کا آغاز کیا۔ Amid crisis in Afghanistan, Taliban delegation begins talks in Oslo
ناروے کی وزیر خارجہ آنیکن ہٹفیلٹ نے کہا''ہم افغانستان کی سنگین صورت حال پر انتہائی فکرمند ہیں، جہاں لاکھوں افراد مکمل طور پر پھیلی ہوئی انسانی تباہی کا سامنا کر رہے ہیں۔ افغانستان میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری اور معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افغانوں کو طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے شامل ہونا چاہیے۔ Minister of Foreign Affairs of Norway Anniken Huitfeldt.
انہوں نے کہا ''ہم طالبان سے اپنی توقعات کے بارے میں واضح کریں گے، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم اور انسانی حقوق جیسے کہ خواتین کے معاشرے میں حصہ لینے کے حق کے بارے میں۔''
طالبان وفد کی قیادت قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی نے کی۔ اوسلو میں تین روزہ اجلاس کے دوران طالبان ناروے کے حکام کے نمائندوں اور کئی اتحادی ممالک کے حکام سے ملاقات کریں گے۔
طالبان وفد اور مختلف شعبوں سے پس منظر رکھنے والے دیگر افغانوں کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ان میں خواتین رہنما، صحافی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی، معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔