اردو

urdu

ETV Bharat / international

'ایران، امریکی دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا'

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچي نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ' امریکہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی پریس کانفرنس میں ایران کوشرکت سے روک رہا ہے۔

By

Published : Jun 25, 2019, 1:03 PM IST

Updated : Jun 25, 2019, 3:31 PM IST

ایران کے سفیر ماجد تخت روانچي

روانچي نے گزشتہ روز کہا کہ 'ایک ایسا ملک (ایران) جس کے فضائی علاقے میں امریکہ نے جاسوسی ڈرونز کے ذریعے دو مرتبہ خلاف ورزی کی ہے وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں حصہ لینے کا حقدار تھا'۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'اقوام متحدہ منشور کے مطابق یہ ہمارا حق ہے ہم نے اس اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا بدقسمتی سے ہمیں یہ حق نہیں دیا گیا'۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کی آج یکطرفہ بریفنگ کی جا رہی ہے امریکہ اس کا مستقل رکن ہونے کی وجہ سے اور ایران مخالف اپنی پالیسی کی وجہ سے کونسل کو گمراہ کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کر رہا ہے۔

روانچی نے اقوام متحدہ میں کہا کہ 'امریکہ ایران کو جب تک اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دیتا رہے گا وتب تک وہ دباؤ میں آکر مذاکرات نہیں کرے گا اور امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر دباؤ ڈالا ہے اور ہم اس کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں'۔

انھوں نے زمید کہا کہ 'اس نے ہم پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں جب تک اس کی یہ حکمت عملی رہے گی تب تک ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں،امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد کی گئی نئی پابندیاں مغربی ایشیائی ملک کے تیئں اس کے دشمن رویے کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح ر ہے کہ امریکہ نے پیر کو ایران کے سب سے بڑے رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کی بحریہ ، فضائیہ اور بری فوج کے 8 سینئر کمانڈروں پر پابندی عائد کی ہے ۔

Last Updated : Jun 25, 2019, 3:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details