الجزیرہ کے دو صحافی معطل - یہودی
قطر کی الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نےاپنے دو صحافیوں کو غلط ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں معطل کردیا۔ ویڈیو میں یہ دکھایا گیا کہ ہالو کاسٹ کو یہودیوں کے ذریعے غلط بتایا گیا۔
علامتی تصویر
ویڈیو میں یہ دکھایا گیا کہ دوسری عالمی جنگ کے وقت نازیوں نے ساٹھ لاکھ یہودیوں کا قتل صیہونی تحریک کی وجہ سے کیا تھا۔ حالانکہ بہت جلد ہی الجزیرہ کے ویب پیج سے مواد کو ہٹا دیا گیا ۔
الجزیرہ کے ڈیجیٹل ڈیویژن کے ڈائریکٹر یاسر بشر نے جارحانہ مواد کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے مواد کو برداشت نیہں کیا جاسکتا۔
مینجنگ ڈائریکٹر ڈیما خاطب نے کہا ہے کہ اس ویڈیو کو بغیر نگرانی کے تیار کیا گیا ۔