افغانستان میں گزشتہ روز 64 دھماکے ہوئے جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم طالبان نے لی ہے۔ اس دوران کل 95 لاکھ لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس سے پہلے ملک بھر میں 314 حملے کرنے کا دعوی کیا جن میں کم از کم 159 فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے اور 93 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع سے اگرچہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔