شمالی خطے کے فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی نے بتایاکہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنگجو طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 08:15 بجے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
افغانستان ،ہوائی حملے میں پانچ عسکریت پسند ہلاک - Afghanistan
افغانستان میں فریاب صوبے کے شیرین تاگب ضلع میں اتوار کو سلامتی دستوں کے حملوں میں طالبان کے ایک خود ساختہ ضلع گورنر سمیت پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

افغانستان ،ہوائی حملے میں پانچ عسکریت پسند ہلاک
اس حملے میں جنگ زدہ اور بے امن ضلع شیرین تا بگ کے خودساختہ گورنر نور آغا وثیق سمیت پانچ عسکریت پسند کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایاکہ سلامتی دستےملک کے دیگر حصوں میں مسلح عسکریت پسند کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ طالبان نے اب تک اس حملے پر ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے۔