اردو

urdu

By

Published : Jun 21, 2021, 3:53 PM IST

ETV Bharat / international

افغانی صدر نے طالبان پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا

اشرف غنی نے کہا ہے کہ امن کے موضوع پر افغان حکومت نے ایک پلان تیار کر کے اسے افغان عوام اور دنیا کے سامنے پیش کیا ہے لیکن طالبان کے پاس اس موضوع پر کوئی پلان تک موجود نہیں ہے۔

Afghan president
Afghan president

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان پر جنگ چھیڑنے کا الزام عائد کرتے کہا ہے کہ حکومتی فورسز نے جنگ کے دور میں بھی انسانی حقوق کا احترام کیا ہے لیکن طالبان نے تمام قوانین کی خلاف ورزی کر کے ملک کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ امن کے موضوع پر افغان حکومت نے ایک پلان تیار کر کے اسے افغان عوام اور دنیا کے سامنے پیش کیا ہے لیکن طالبان کے پاس اس موضوع پر کوئی پلان تک موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی فورسز نے جنگ کے دور میں بھی انسانی حقوق کا احترام کیا ہے لیکن طالبان نے ان تمام قوانین کی خلاف ورزی کر کے ملک کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ شہری جانی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران طالبان نے قصداًانسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مسلح افراد کے حملے میں پانچ افراد ہلاک

عالمی برادری کو طالبان کے مقابل غیر جانبداری سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صدر غنی نے کہا ہے کہ جنگ طالبان نے شروع کی ہے اور اس کے ذمہ دار بھی طالبان ہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان دو راستوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں یا تو سیاسی حل پر مبنی امن کا راستہ یا پھر قوم دشمنی کا۔انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان کی طرف سے شہریوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے بعض حلقوں کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ ایک طرف ملک میں سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے تو دوسری طرف حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ 2 ماہ میں ماہ میں ملک بھر میں طالبان کے زیرِ کنٹرول جانے والی تحصیلوں کی تعداد 20 سے تجاوز کر چکی ہے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زمین کا 50 سے 70 فیصد حصہ طالبان کے زیرِ کنٹرول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details