اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: فوجی کارروائی کے دوران 15دہشت گرد ہلاک - فوجی کارروائی

مشرقی افغانستان کے غزنی صوبہ میں فوجی کارروائی میں کم از کم 15طالبانی دہشت گرد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ تین دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

طالبانی دہشت گرد ہلاک

By

Published : May 14, 2019, 11:27 PM IST

افغان اسپیشل آپریشن فورسز نے گزشتہ روز اندر ضلع کے شیلی علاقہ اور گیلن ضلع کے شنکئی علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا۔

افغان فوج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ مہم کے دوران فوج پر فائرنگ کی گئی جس کا فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 13دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

بیان کے مطابق کابل سے 125کلومیٹر دور فوج نے تین دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا۔ اس کے علاوہ فوج نے دہشت گردوں کی 6 گاڑیوں اور 8 موٹر سائکلوں کو تباہ کردیا۔
اس کے علاوہ ناٹو کی قیادت والی اتحادی فوج نے غزنی کے شلیج علاقہ میں فضائی حملے کیے جن میں ایک دہشت گرد کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ غزنی شہر کے ہی باہری علاقہ توحید آباد میں فوج کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details