اردو

urdu

ETV Bharat / international

Beirut protest: بیروت بندرگاہ دھماکے کی برسی پر احتجاج میں 84 افراد زخمی - etv bharat urdu

برسوں سے بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کی ایک بڑی مقدار کے غیر محفوظ ذخیرہ کی وجہ سے دلدوز واقعہ پیش آیا تھا اور ایک سال کے بعد بھی کسی بھی سینئر افسر کا احتساب نہیں کیا گیا۔

Clashes at Beirut protest on blast anniversary
Clashes at Beirut protest on blast anniversary

By

Published : Aug 5, 2021, 2:27 PM IST

لبنان میں بیروت بندرگاہ دھماکوں کی پہلی برسی کے موقع پر احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 84 افراد زخمی ہوگئے۔

بیروت بندرگاہ دھماکے کی برسی پر احتجاج میں 84 افراد زخمی

لبنانی ریڈ کراس نے بدھ کے روز رپورٹ کیا کہ ہزاروں افراد نے بیروت میں پارلیمنٹ کے قریب مظاہروں میں حصہ لیا تاکہ سیاستدانوں کو دی گئی چھوٹ اور دھماکوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے۔ ان دھماکوں میں 214 افراد ہلاک اور 6000 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ برسوں سے بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کی ایک بڑی مقدار کے غیر محفوظ ذخیرہ کی وجہ سے دلدوز واقعہ پیش آیا تھا اور ایک سال کے بعد بھی کسی بھی سینئر افسر کا احتساب نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ لبنان کو موجودہ وقت میں ایک بڑے مالی بحران کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے لوگ حکومت کے خلاف ناراض ہیں اور وہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details