یروشلم: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 11روزہ جنگ کے بعد یہود آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محلے کے رہائشیوں اور ان کی حمایت کے لئے علاقے میں موجود فلسطینیوں اور عیسیٰ سرہ میں یہودی آباد کاروں کے مابین ایک جھڑپ شروع ہوگئی جس کے بعد عیسٰی سرہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع شیخ جرہ نواح میں فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے مابین لڑائی کی وجہ سے 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خطے میں اسرائیلی پولیس نے لڑائی کو روکنے کی کوشش کی اور اس مقصد کے لیے انہوں نے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا ہے۔