ترجمان نے ایک بیان میں کہا 'کورونا وائرس کے کل 535 معاملے سامنے آئے ہیں جو پہلے سے متاثرہ مریضوں کے رابطہ میں آئے مریضوں کی نگرانی کے ذریعہ ملے، اس دوران کورونا انفیکشن سے 15افراد ہلاک ہوگئے۔
مصر میں ایک روز میں کورونا کے 535 معاملے
مصر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 535 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 10کروڑ سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں کل 13000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مصر میں ایک روز میں کورونا کے 535 معاملے
ترجمان کے مطابق سبھی نئے مریضوں کو کورونا مریضو کے لیے مختص اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، اور ان کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق علاج اور طبی نگرانی ہورہی ہے، انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں مختلف اسپتالوں سے 268 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد رخصت کردیا گیا۔
مصر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 12764ہے، 3440 افرادکورانا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور 645 اموات ہوئی ہیں۔