اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل: کورونا کے 4455 نئے معاملے

اسرائیل میں کورونا وائرس وبا کے 4455 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 281481 ہوگئی ہے

اسرائیل: کورونا کے 4455 نئے معاملے
اسرائیل: کورونا کے 4455 نئے معاملے

By

Published : Oct 8, 2020, 11:59 AM IST

یروشلم: اسرائیل میں کورونا وائرس وبا کے 4455 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 281481 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ کورونا وبا سے آج 27 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1824 ہوگئی ہے۔ سنگین مریضوں کی تعداد 866 ہے اور اس وقت 1582 مریض دیگر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

وہیں اس دوران 5216 مریضوں کے ٹھیک ہونے سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 216613 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وقت سرگرم معاملوں کی تعداد 63143 ہے۔

اس سے قبل بدھ کو وزیراعظم بنجامین نتن یاہو نے بڑے پیمانے پر مقامی افسران کے ساتھ زوم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں وبا کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details