متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 427 نئے معاملے سامنے آئے جن سے یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 69328 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اس دوران اس وائرس سے 341 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 60202 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 379 ہے۔