عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کی سمت میں کوشش جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب نے جلد از جلد اپنی پوری آبادی کو ویکسن لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اب تک اس نے اپنی 40 فیصد آبادی کو ویکسن لگادی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے جاری ویکسی نیشن مہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اب تک 40 فی صد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔