اردو

urdu

ETV Bharat / international

شادی کے دوران دھماکہ ، درجنوں ہلاک - افغان وزارت داخلہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی دوران دھماکہ ہوا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق ، اس حملے میں متعدد درجن افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : Aug 18, 2019, 8:26 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:00 AM IST

اطلاع کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے لوگوں سے بھرے استقبالیہ ہال میں خود کو دھماکا سے اڑا لیا۔یہ حملہ شہر کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں ہوا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے موقع پر کئی لاشیں دیکھی ہیں۔جو اس بم دھماکہ میں مارے گئے ہیں۔


ذرایع کے مطابق ابھی تک لگبھگ 40 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ لیکن اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

حالیہ دنوں میں افغانستان میں متعدد بڑے خود کش حملے ہوئے ہیں۔

حال میں ہی ، کابل کے باہری علاقے کی پولیس چوکی کو نشانہ بنانے والے ٹرک بم حملے میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس میں 150 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایک طرف جہاں طالبان اور امریکہ کے درمیان افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ دوسری طرف اس طرح کے بڑے حملے ہو رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details